Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

زرداری کی ملاقات سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا آغاز ہے، سعد رفیق

زرداری کی ملاقات سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا آغاز ہے، سعد رفیق
January 26, 2018

کراچی (92 نیوز) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سابق صدر آصف زرداری کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زرداری کی ملاقات سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا آغاز ہے ۔
الیکشن قریب آتے ہی سیاسی سرگرمیاں بھی تیز ہونے لگیں ۔
کراچی میں عشائیے کے دوران سابق صدر آصف زرداری نے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدس بزنجو سے ملاقات کی ۔ اس طرح انہوں نے سیاسی حریفوں کو واضح پیغام دے دیا کہ وہ سیاسی میدان سے آؤٹ نہیں ہوئے اور سینیٹ انتخابات میں وہ بڑی حد تک اپنا اثرو رسوخ استعمال کر سکتے ہیں ۔
وزیر اعلی ہاؤس کراچی میں آصف علی زرداری نے بلوچستان اور سندھ کابینہ کو دائیں بائیں بٹھا لیا ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ان کے کابینہ ارکان سے ملاقات کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں جمہوری طریقے سے تبدیلی اچھا اقدام تھا کیوں کہ اس سے جمہوری تسلسل کو آگے بڑھایا گیا ۔


ادھر ن لیگ جو پہلے ہی بلوچستان میں حالیہ تبدیلی کے حوالے سے سابق صدر کی جانب اشارہ کر رہی تھی اس صورتحال اور ملاقات کو وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کٹھ پُتلی وزیر اعلٰی سے ملاقات سیینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا آغاز ہے ۔ بلوچستان میں تبدیلی درحقیقت جمہوریت کے غلاف میں لپٹی خرید وفروخت ہے ۔