Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

زرداری صاحب سارے چوہدری مر جائیں تو بھی آپ چوہدری نہیں بن سکتے ، فاروق ستار

زرداری صاحب سارے چوہدری مر جائیں تو بھی آپ چوہدری نہیں بن سکتے ، فاروق ستار
February 25, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنونیئر فاروق ستار نے کہا ہے کہ زرداری نے سمجھا کہ متحدہ ختم اور تتر بتر ہو گئی ہے ۔ زرداری صاحب کو پیغام دیتا ہوں کہ گاؤں کے سارے چوہدری مرجائیں تب بھی آپ چوہدری نہیں بن سکتے ۔

متحدہ پی آئی بی گروپ ضلع ایسٹ  کے جنرل ورکرزاجلاس سے خطاب میں فاروق ستار نے مزید کہا کہ  میں نے فارمولا دیا تھا کہ مل کر معاملات دیکھتے ہیں ، فارمولا یہ تھا کہ دونوں جانب کی رابطہ کمیٹیاں ختم کر کے ساتھ بیٹھتے ہیں ۔ مگر آپ نے دو تہائی کا فارمولا اپنایا ، ہم نے کارکنان کا اعتماد حاصل کیا ۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ بال آئے اور وقت پر نہ کھیلا جائے تو کوئی فائدہ نہیں ، پتنگ اور پارٹی پرچم کونقصان نہیں پہنچنے دیں گے ۔