Monday, December 5, 2022

زرداری اور میں پارلیمنٹ میں ہونگے تو ن لیگ کی نیند اُڑ جائیگی: بلاول

زرداری اور میں پارلیمنٹ میں ہونگے تو ن لیگ کی نیند اُڑ جائیگی: بلاول

کراچی (92نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب وہ اور آصف زرداری پارلیمنٹ میں ہونگے تو ن لیگ کی نیند اُڑ جائے گی۔ چار مطالبات کا جواب ہر صورت لیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی سڑکوں پر ہو گی اور پارلیمنٹ میں بھی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی نے لاڑکانہ میں ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی، کیک کاٹا اور ایصال ثواب کے لئے بھی دعا کی۔ اس موقع پر خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم نوازشریف اور اُن کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بولے کہ وزیراعظم سے چار مطالبات کا جواب ہر صورت لیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آصف زرداری پارلیمنٹ میں ہونگے تو ن لیگ کی نیندیں اُڑ جائیں گی۔ بلاول بھٹو نے اعلان کیا کہ وہ این اے دو سو چار سے پارلیمانی سیاست کا آغاز کریں گے۔ پیپلزپارٹی سڑکوں پر بھی ہو گی جبکہ پارلیمنٹ میں بھی ہو گی۔