Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

زرداری اور عمران متحد نہیں ہونگے تو سازشیوں کا کیسے پتہ چلے گا،مریم نواز

زرداری اور عمران متحد نہیں ہونگے تو سازشیوں کا کیسے پتہ چلے گا،مریم نواز
January 15, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کہتی ہیں نوازشریف کے خلاف دھرنے والے ایک بارپھراکٹھے ہورہے ہیں ۔ 17 جنوری کو زرداری اورعمران اکٹھے نہیں ہوں گے توکیسے پتہ چلے گا کہ سازش کون کررہاہے ۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے مزنگ کادورہ کیا وہ مسلم لیگ  کے رہنما ملک نسیم وکی والدہ کے ایصال ثواب کےلئے ان کے گھر گئیں  ۔

میڈیا سے بات چیت میں مریم نواز نے کہا نواز شریف اور ن لیگ کے خلاف دھرنے والے ایک بارپھر اکٹھے ہورہے ہیں مگر  اپوزیشن کا یہ گٹھ جوڑ پھر ناکام ہوگا ۔

مریم نواز نے کہا زینب کے قاتلوں کوعبرت ناک سزاملے گی ۔  قاتلوں کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے ۔

مریم نواز نے عمران خان کی تیسری شادی پر تبصرہ سے انکار کردیا ۔ انہوں نے کہا بلوچستان میں ن لیگ کی حکومت ختم کر دی گئی ہے اور اس کے بارے میں سب جانتے ہیں ۔