Friday, December 9, 2022

زرداری اور الطاف حسین کا ٹیلی فونک رابطہ، اختلافات ختم کرنے پر اتفاق

زرداری اور الطاف حسین کا ٹیلی فونک رابطہ، اختلافات ختم کرنے پر اتفاق
اسلام آباد(92نیوز)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا   ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق  دونوں  رہنماؤں کے درمیان  ٹیلی فون پرطویل با ت چیت ہوئی ، جس میں ملک  کی  مجموعی سیاسی صورتحال، عالمی تبدیلیوں اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ان کا جینا مرنا سندھ دھرتی سے وابستہ ہے، انہیں آپس کے اختلافات ختم کر دینے چاہئیں۔ سیاسی  قائدین کے درمیان    پاک  فوج  سے  متعلق  حالیہ  بیان  کے  تناظر میں  بھی  گفتگو ہوئی جس میں دونوں  نے  اپنا اپنا نقطہ  نظر پیش کیا ۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوٴں میں اس بات پر اتفاق کیا گیا  کہ ملک کو اس وقت اتحاد اوریکجہتی کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی،سیاست دانوں کو  اختلافات ختم کرکے اخوت اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔