Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

زبیدہ جلال کی بغداد میں سیدنا الشیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے مزار اقدس پر حاضری

زبیدہ جلال کی بغداد میں سیدنا الشیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے مزار اقدس پر حاضری
January 30, 2021

بغداد (92 نیوز)وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نےبغداد میں حضرت محبوب سبحانی ، غوث الاعظم حضرت سیدنا الشیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار اقدس پر حاضری دی۔

وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے وفد کے ہمراہ بغداد میں دربار و مسند غوث اعظم پیران پیرمحبوب سبحانی ، غوث العظم حضرت الشیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار اقدس پر حاضری دی ، زبیدہ جلال نے پاکستانی وفد کے ہمراہ مزار انورپر حاضری دی اس دوران سجادہ نشین قطب بغداد شریف الشیخ ابومحمد السید ہاشم الگیلانی نے ان کا استقبال کیا۔

زبیدہ جلال کو دربار انور کے مختلف حصوں کی زیارت کروائی اور تبرکات پیش کئے، اس موقع پر زبیدہ جلال نے ملک و قوم کی سلامتی اور امن و استحکام کیلئے دعائیں مانگیں۔

وفاقی وزیر ان دنوں عراق کے دورے پر ہیں جہاں انہوں عراقی حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔