زبانی احکامات کی عدم تعمیل پر ایس ایس پی محمدعلی نیکوکارا معطل

اسلام آباد(92نیوز)وفاقی دارالحکومت میں دھرنوں کے دوران شرکا پر طاقت کے استعمال سے اجتناب اور زبانی احکامات کی عدم تعمیل پر ایس ایس پی محمد علی نیکوکارا کو معطل کر دیا گیا ۔
سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی نے ایس ایس پی نیکوکارا کو حکم کی عدم تعمیل پر انہیں قصوروار قرار دیتے ہوئے ان کی معطلی کی سفارش کی تھی جس پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےعملدرآمد کرتے ہوئے نیکوکارا کو ملازمت سے معطل کردیا۔
اس موقع پر 92نیوز سے بات کرتے ہوئے محمد علی نیکوکارانے کہا کہ ان کے خلاف بے بنیاد الزامات کی بنیاد فیصلہ سنایا گیا ۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف سروسز ٹربیونل اور اعلیٰ عدلیہ میں اپیل کریں گے۔