Tuesday, April 30, 2024

زاہد حامد کے بعد رانا ثنا اللہ کے استعفے کا مطالبہ بھی زور پکڑنے لگا

زاہد حامد کے بعد رانا ثنا اللہ کے استعفے کا مطالبہ بھی زور پکڑنے لگا
November 27, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) زاہد حامد کے بعد رانا ثنا اللہ کے استعفے کا مطالبہ بھی زور پکڑنے لگا، خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا ہے کہ قادیانیوں کے حق میں بیان پر رانا ثنا اللہ سے استعفی لیا جائے، خادم رضوی نے کہا رانا ثنا اللہ کو علما بورڈ کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔

سیال شریف کے پیر صاحب خواجہ حمید الدین سیالوی نے رانا ثنااللہ کے قادیانیوں سے متعلق بیان پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ زاہد حامد کے ساتھ  رانا ثنااللہ کو بھی نکالا جائے۔  

ادھر  تحریک لبیک کے رہنما علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ رانا ثنا اللہ علما کے بور ڈ کے سامنے پیش ہوں گے، علما جو فیصلہ کریں گے قبول ہوگا۔  

پنجاب اسمبلی میں رکن اسمبلی صاحبزادہ غلام نظام الدین نے دھرنے کیخلاف آپریشن کی مخالفت کی اور کہا وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ  سے بھی استعفیٰ لیا جائے، استعفیٰ کیلئے ،20سے زائد اراکین اسمبلی  کی حمایت  کا انکشاف کیا۔  

دھرنے کیخلاف آپریشن سے  حکمران  جماعت  میں  موجود اختلافات نہ صرف واضح ہو ئے بلکہ حکومت کی  مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔