Friday, December 9, 2022

زائد دودھ کے حصول کیلئے بھینسوں کو ٹیکے لگانے پر پابندی عائد

زائد دودھ کے حصول کیلئے بھینسوں کو ٹیکے لگانے پر پابندی عائد

لاہور (92 نیوز) سپریم کورٹ نے زائد دودھ کے حصول کے لئے بھینسوں کو ٹیکے لگانے پر پابندی عائد کر دی۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بھینسوں کو لگائے جانے والے ٹیکوں کے خلاف کیس میں زائد دودھ کے حصول کے لیے بھینسوں کو ٹیکے لگانے پر پابندی عائد کی گئی اور ٹیکے بنانے اور فروخت کرنے والی کمپنیوں کو سندھ ہائی کورٹ سے ملنے والا حکمِ امتناعی بھی خارج کر دیا گیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کمپنیوں کا اسٹاک فوری تحویل میں لے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بچوں کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ زیادہ منافع کے لالچ میں بچوں کی زندگیوں سے کھیلا جا رہا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ٹی وائٹنر کی فروخت کیخلاف کیس میں ڈبوں پر واضح طور پر "یہ دودھ نہیں" لکھنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ٹی وائٹنرز بنانے والی کمپنیوں کو تین دن میں ڈبوں کا حتمی ڈیزاین جمع کرانے کا حکم دے دیا۔