Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ریہام کی سیاست میں دبنگ انٹری ،عمران خان کی تقریرسے قبل جلسہ گاہ چھوڑ کر چل نکلیں

ریہام کی سیاست میں دبنگ انٹری ،عمران خان کی تقریرسے قبل جلسہ گاہ چھوڑ کر چل نکلیں
October 4, 2015
لاہور(92نیوز)پی ٹی آئی  کے کپتان  کی اہلیہ ریہام خان کی سیاست میں دوبارہ انٹری کیا ہوئی،جلسہ گاہ میں بھی دبنگ انداز میں پہنچیں،بیک اسٹیج پر رکاوٹوں کو پھلانگ کر پنڈال میں داخل ہوئیں لیکن عمران خان کی تقریر کے دوران جلسہ گاہ چھوڑ کر چلی گئیں۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ نے سیاست میں دوبارہ انٹری کے ساتھ ساتھ سمن آبادکی ڈونگی گراؤنڈ جلسے کے پنڈال میں بھی دبنگ انٹری ماری۔ ریہام خان کو اسٹیج پر پہنچانے کےلئے شامیانوں اور رکاوٹوں کو بھی ہٹایا گیا لیکن ریہام خان جلسہ گاہ میں بنائے گئے راستے سے جانے کی بجائے بیک اسٹیج رکاوٹوں کو پھلانگ کر جلسہ گاہ میں پہنچیں۔ کپتان کی اہلیہ کی جلسہ گاہ میں انٹری کیا ہوئی  کارکن ریہام خان کی جھلک دیکھنے کےلئے بے تاب ہو گئے اور اسی دوران کارکنوں میں ہاتھا پائی بھی دیکھنے کو ملی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔