Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ریہام خان کی سیاست میں دوبارہ دبنگ انٹری

ریہام خان کی سیاست میں دوبارہ دبنگ انٹری
October 4, 2015
لاہور(92نیوز)ریہام خان این اے ایک سو بائیس میں پی  ٹی  آئی  خواتین  کارکنوں کی ریلی کی قیادت  کریں گی، قومی  بھابی نے  قومی سیاست میں دوبارہ  دبنگ  انٹری کرکے سب کو حیران کر دیا ۔ تفصیلات کےمطابق  پی ٹی آئی کے کپتان گھر والی کی بال پر بولڈ  ہو  گئے، ہری پور کے ضمنی انتخاب میں جب ریہام کی انٹری  بھی کام  نہ  آئی  تو عمران خان نے آؤ دیکھا  نہ  تاؤ جھٹ   ٹوئٹ  کردی  کہ ریہام  کی مزید سیاست بند، ریہام کو  پارٹی  ٹکٹ  ملے گی   نہ پارٹی اجلاس میں شریک ہوں گی۔  خان نے اپنی  خانم کے جلسہ ،جلوس  یا  ریلی   میں شرکت پر  بھی  پابندی لگا دی،  اس  دوران  دونوں میں اختلافات کی  خبریں بھی اڑیں  لیکن بھابی اور  وہ بھی  قومی   بھابی کہاں  دبنے  والی   ہیں  پہلے  موقع  دیکھا اور پھر  محل  پھر  جھٹ  سے  خان صاحب سے اپنی  بات  منوالی  اور کپتان جی کو  ایسا  رام  کیا کہ وہی  غصیلے خان جوخاندانی  سیاست کے  انتہائی مخالف ہیں  ریہام  کو اپنی  گاڑی میں بٹھا کر لاہور   لے آئے  جہاں  وہ   علیم خان کے حق میں کمپین  چلائیں گی۔ اسے  کہتے  ہیں سوعمران کی  ایک ریہام  کی ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔