ریہام خان پر تحریک انصاف کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد

اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی بیوی ریہام خان کو پی ٹی آئی سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں شامل ہونے سے روک دیا ۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ریہام خان الیکشن لڑیں گی نہ پارٹی اور خیبر پختونخوا میں عہدہ لیں گی ۔
ریہام خان نے بھی سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ وہ کپتان کے ہر عمل کی حمایت جاری رکھیں گے اور آئندہ پی ٹی آئی کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لینگی ۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ریہام خان پر ہونے والی تنقید کے بعد عمران خان نے ریہام خان کو سیاست میں حصہ لینے اور پارٹی تقریبات میں شرکت سے روک دیا ،کہتے ہیں ریہام خان الیکشن لڑیں گی نہ پارٹی اور خیبر پختونخوا میں کوئی عہدہ سنبھالیں گی