Monday, September 16, 2024

ریہام خان میڈیا سے کنی کترانے لگیں

ریہام خان میڈیا سے کنی کترانے لگیں
October 3, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ہروقت میڈیا میں ان رہنے والی ریہام خان اپنے ساتھی دوستوں سے خائف ہوگئیں لوک ورثہ ادبی میلے میں شرکت کے لئے پہنچیں ، اسٹالز کا دورہ کیا مگر میڈیا سے بات کرنے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کےمطابق بھابھی جی  آٓئیں، گھومیں پھریں ،کچھ دیر کو بیٹھیں ہلکا پھلکا کھانا کھایا بچوں کے ساتھ  سیلفیاں بنوائیں میڈیا کو درشن بھی کروایا مگر ایک گھنٹہ انتظار کروانے کے بعد میڈیا سے بات کرنے سے انکار کردیا۔ لوک ورثہ میں جاری  بچوں کے ادبی میلے کا آج تیسرا اور آخری دن ہے ہلا گلا جاری تھا کہ اچانک چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ ریہام خان لوک ورثہ پہنچ گئیں۔ میڈیا کو خبر ہوئی تو جھٹ پٹ کئی کیمروں کی آنکھیں کھلنے اور بند ہونے لگیں۔ ریحام خان کے پیچھے مسلسل گھومنے اور ایک گھنٹہ انتظار کرنے کے بعد میڈیا نے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں سے ٹکا سا جواب دے دیا کہنے لگیں صحافی بھائی کچھ کا کچھ بنا دیتے ہیں ابھی بات کرنے کا موقع نہیں، پھر کسی موقع پر ساری وضاحتیں کردونگی اتنا کہا اور روانہ ہوگئیں۔