Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ریگولیٹری اتھارٹیز کو متعلقہ محکموں کے حوالے کرنے کا فیصلہ قبول نہیں: وزیراعلی سندھ

ریگولیٹری اتھارٹیز کو متعلقہ محکموں کے حوالے کرنے کا فیصلہ قبول نہیں: وزیراعلی سندھ
December 20, 2016

کراچی (92نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاق کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا اور کہا ہے کہ ریگولیٹری اتھارٹیز کی حوالگی پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریگولیٹری اتھارٹیز کے معاملے پر وفاق اور سندھ میں تناؤ پیدا ہو گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صاف کہہ دیا کہ ریگولیٹری اتھارٹیز کو متعلقہ محکموں کے حوالے کرنے کا فیصلہ قبول نہیں۔ وہ ایک دو روز میں وزیراعظم کو احتجاجی خط تحریر کریں گے۔ وزیراعلی سندھ کے اعزاز میں این ای ڈی یونیورسٹی میں تقریب کا انعقاد ہوا تو شاہ صاحب نے بہترین طالب علم کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔

ان کا کہنا تھا یہاں آ کر زمانہ طالب علمی کی یادیں تازہ ہوگئیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وضاحت دی کہ اے ڈی خواجہ کو جبری رخصت پر نہیں بھجوایا گیا، وہ خود چھٹی پر گئے ہیں۔ بااختیار وزیراعلیٰ ہوں، فیصلوں میں مداخلت برداشت نہیں کرتا۔