Thursday, February 22, 2024

ریکوڈک کیس کا فیصلہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے ، فروغ نسیم

ریکوڈک کیس کا فیصلہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے ، فروغ نسیم
May 26, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے ریکوڈک کیس کا فیصلہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔

فروغ نسیم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا پوری قوم بالخصوص وزیراعظم اور کابینہ کو ریکوڈک کیس میں بھرپور کامیابی مبارک ہو ۔ حکومت ملی تو مسائل کا انبار لگا ہوا تھا۔ معیشت لڑکھڑا رہی تھی ۔ عالمی سطح پر ریکوڈک میں ساڑھے چھ  ارب ڈالر کا ایوارڈ تھا ۔ کارکے سمیت کئی اور عالمی مقدمات کا بھی سامنا تھا۔ ہر سطح پر پاکستان کا دفاع کرینگے ۔

 انہوں نے کہا وزیراعظم نے 2019 میں ریکوڈک کے معاملے پر مجھے کمیٹی کا سربراہ بنایا۔ امریکہ اور انگلینڈ بھی گئے ، وکلاء سے ملے ۔ بہت سے وکلاء کو تبدیل بھی کیا گیا ۔ انور منصور خان، خالد جاوید اور احمد عرفان اسلم نے بہت محبت کی ۔ وزارت قانون کی سفارش پر احمد عرفان اسلم کو ستارہ امتیاز دیا گیا ۔ کارکے کیس میں بھی احمد عرفان اسلم نے بہت محنت کی۔