Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس ، ظفر حجازی 4 روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس ، ظفر حجازی 4 روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
July 22, 2017

اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس کے ملزم چئیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے  دیا۔

تفصیلات کےمطابق چودھری شوگر مل ریکارڈ ٹیپرنگ کیس کی سماعت اسلام آباد کے سینئر سول جج محمد شبیر نے کی ملزم ظفر حجازی کو انتہائی سخت سکیورٹی میں کمرہ عدالت لایا گیا ۔

ایف آئی  اے کی جانب سے ملزم کے دس روہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا گئی،  جسکی مخالفت کرتے ہوئے ظفر حجازی کے وکیل نے کہا کہ دو ماہ تک انکوائری ہوئی ہے، اس لیے مزید  جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں. میرے موکل کی  شوگر ہائی ہے، دل اور گردوں کے علاوہ بھی کئی عوارض کا شکار ہیں، انہیں پمز سے ایمبولینس سے میں لایا گیا ہے. میرے موکل کو ناکردہ گناہوں کی سزا مل رہی ہے. عدالت نے ظفر حجازی کی ہسپتال سے میڈیکل رپورٹ منگوائی اور تقریبا دس منٹ تک رپورٹ کا معائنہ کرنے کے بعد، ملزم ظفر حجازی کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا فیصلہ سُنا دیا۔