Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ریکارڈ ٹمپرنگ کیس ، چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کی درخواست ضمانت منظور

ریکارڈ ٹمپرنگ کیس ، چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کی درخواست ضمانت منظور
July 17, 2017

اسلام آباد(92نیوز)ریکارڈ ٹمپرنگ معاملے میں چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔ادارے کے افسران نے مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان بھی ریکارڈ کرادیئے۔

تفصیلات کےمطابق سپیشل جج سینٹرل طاہر محمود نے ظفر حجازی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔ظفر حجازی بھی عدالت میں پیش ہوئے ریکارڈ ٹمپرنگ کے حوالے سے ایس ای سی پی کے افسران نے مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان بھی ریکارڈ کرا دئیے ۔ عدالت نے اڑھائی اڑھائی لاکھ کے مچلکوں کے عوض ظفر حجازی کی ضمانت21جولائی تک منظور کرلی۔

ایس ای سی پی کے چیئرمین پر الزام ہے کہ انہوں نے ماتحت عملے پر دباﺅ ڈال کر ریکارڈ میں ردوبدل کرایا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے نے تحقیقات کیں تو الزام ثابت ہوگیا جس پر ظفر حجازی کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ظفر حجازی نے 13جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت لی تھی۔