Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ریکارڈ ٹمپرنگ کیس ،ظفرحجازی اپنے بیان پر ڈٹ گئے

ریکارڈ ٹمپرنگ کیس ،ظفرحجازی اپنے بیان پر ڈٹ گئے
July 19, 2017

اسلام آباد(92نیوز)ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ایف آئی اے کی پانچ رکنی ٹیم نے  چیئرمین ایس ای سی پی سے پوچھ گچھ کی، اس دوران ظفر حجازی سے، تندوتیز سوالات کئے گئے،تاہم سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین اپنے سابق بیان پر ڈٹے رہے۔

تفصیلا تکےمطابق پانامہ لیکس میں شریف خاندان کی چوہدری شوگرملز کے معاملات میں  کرپشن کے ثبوت مٹانے لئے چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی نے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی ۔ ان کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پرمقدمہ درج کیاگیا۔ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں اس حوالے سے چئیرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی سے تفتیش کی گئی۔ پانچ رکنی تفتیشی ٹیم نے ان سے ریکارڈ ٹمپرنگ کے حوالے سے تندوتیز سوالات کیے۔ تفتیشی ٹیم کے چیئرمین نے استفسار کیا کہ انھوں نے چوہدری شوگرملز کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کس کے کہنے پر کرائی۔ چیئرمین ایس ای سی پی اپنے سابقہ بیان پر ڈٹے رہے کہ اسے ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی قراردیا۔ ایف آئی  اے ذرائع نے بتایا ہے کہ چئرمین ظفر حجازی ریکارڈ ٹپمرنگ اکیلے ملوث نہیں۔