Sunday, September 25, 2022

ریڈیوپاکستان ہیڈکوارٹرزاسلام آباد کی عمارت لیز پر دینے کیخلاف ملازمین کا احتجاج

ریڈیوپاکستان ہیڈکوارٹرزاسلام آباد کی عمارت لیز پر دینے کیخلاف ملازمین کا احتجاج
اسلام آباد ( 92 نیوز ) ریڈیو پاکستان ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کی کثیرالمنزلہ عمارت کو لیز پر دینے کے فیصلہ کے خلاف ملازمین نے شدید احتجاج  کیا ۔ریڈیو یونین کا کہنا ہے حکومتی فیصلہ ملازمین کے گھروں کا چولہا بند کرنے کی سازش ہے۔ مظاہرین  نے مطالبہ کیا کہ عمارت کو لیز پر دینے کا  فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔ ادھر پانچ سابق سیکریٹریز اطلاعات انور محمود، خواجہ اعجاز سرور ، سلیم گل شیخ ، اشفاق گوندل اور منصورسہیل نے اپنے مشترکہ بیان میں حکومتی فیصلے کو غلط قرار دیا ہے ۔ سابق سیکریٹریز اطلاعات کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان سٹریٹیجک اور تاریخی اہمیت کا حامل ادارہ ہے ، حکومت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔   حکومتی فیصلہ سازوں کو ریڈیو سے متعلق جلد بازی نہیں کرنی چاہئے ۔