Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ریڈزون کو خالی کرانے کیلئے سکیورٹی فورسز نے پوزیشنیں سنبھال لیں

ریڈزون کو خالی کرانے کیلئے سکیورٹی فورسز نے پوزیشنیں سنبھال لیں
March 29, 2016
اسلام آباد (92نیوز) ریڈزون سے مظاہرین کو نکالنے کیلئے انتظامیہ نے منصوبہ بندی کر لی ۔ ڈی چوک میں بکتر بند گاڑیاں پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی چوک پہنچنے کے ناکوں پر پولیس کے ساتھ رینجرز کو تعینات کر دیا گیا ہے اور اطراف میں سکیورٹی اہلکاروں نے پوزیشنز سنبھال لی ہیں۔ سکیورٹی کا پہلا حصار پولیس، دوسرا ایف سی اور رینجرز اور آخری فوج کا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی چوک میں مسلسل ایمبولنس اور قیدیوں کی گاڑیاں پہنچ رہی ہیں جبکہ فائربریگیڈ کو بھی ڈی چوک طلب کر لیا گیا ہے۔