Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ریٹائرڈ جنرل جان ابی زید سعودی عرب میں امریکی سفیر نامزد

ریٹائرڈ جنرل جان ابی زید سعودی عرب میں امریکی سفیر نامزد
November 15, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے ریٹائرڈ جنرل جان ابی زید کو سعودی عرب میں امریکی سفیر نامزد کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق جنگ میں امریکی سینٹرل کمانڈ کی سربراہی کرنے والے فور اسٹار ریٹائرڈ جنرل جان ابی زید کو سعودی عرب میں امریکی سفیر نامزد کر دیا۔ امریکا کو ترکی میں سعودی قونصل خانے میں قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کے حوالے سے دباؤ کا سامنا ہے۔ جان ابی زید کی سعودی سفیر نامزدگی کی توثیق امریکی سینیٹ کرے گی۔ سعودی عرب میں امریکی سفیر کا عہدہ جنوری دو ہزار سترہ سے خالی ہے۔