ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو تبدیل نہیں کرونگا: کمار سنگاکارا

سڈنی(ویب ڈیسک)آئی لینڈرز کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز کمارسنگاکارا نے کہا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو تبدیل نہیں کریں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا تعلق فارم سے نہیں ہوتا ۔آسٹریلیا میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے سری لنکن کھلاڑی سنگاکارا نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا تعلق فارم سے نہیں ہوتا۔
یہ تو وقت، جگہ اور اُس احساس کی بات ہے جو درست لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے انہیں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا لیکن وہ میگاایونٹ کے بعد ریٹائرمنٹ کے اس فیصلے پر قائم ہیں۔
سنگاکارا نے کہا کہ انتہائی اعلیٰ درجے کی کرکٹ ان کی فٹنس پراثرانداز ہونے لگی ہے لہذا وقت آگیا ہے کہ درست فیصلہ کیا جائے۔