Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس نہیں لونگا:مصباح الحق

ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس نہیں لونگا:مصباح الحق
March 24, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)خاموش اور سنجیدہ  طبیعت کے مالک پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنادی۔ ان کا کہنا ہے کہ ون پوائنٹ ایجنڈے کے تحت کوئی بھی اٹھ کر تنقید کرنا شروع کردیتا ہے جس سے ٹیم کی پرفارمنس پر اثر پڑتا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان  مصباح الحق تنقید کرنے والوں پرخوب گرجے برسے۔ مصباح الحق نے کہا کہ سرفراز احمد کے ساتھ کوئی ایشو نہیں جبکہ صہیب مقصود سے متعلق ہیلمٹ والی بات کو بھی غلط رنگ دیا گیا۔ قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اب ان کا ون ڈے کیرئیر ختم ہوچکا ہےتنقید کرنے والے مٹھائیاں بانٹیں کہ وہ ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو واپس نہیں لے رہے۔ مصباح الحق نے کہا کہ ہر بات کا ذمہ دار ان کو ٹھہرایا جاتا ہےجو کہ سراسر غلط ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کوارٹر فائنل کھیلنے کا کریڈٹ بہترین باؤلنگ کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ون ڈے کیرئیر کے دوران ان کی پوری کوشش رہی کہ اچھی کارکردگی دکھائیں اور مستقبل میں بھی وہ ون ڈے کے لئے ٹیم کی رہنمائی کے لئے موجود رہیں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔