Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ریو ڈی جنیرو : اولمپکس گیمز کی افتتاحی تقریب سے قبل سیکڑوں افراد کا احتجاج

ریو ڈی جنیرو : اولمپکس گیمز کی افتتاحی تقریب سے قبل سیکڑوں افراد کا احتجاج
August 6, 2016
ریوڈی جنیرو (ویب ڈیسک) برازیل کو کھیلوں نہیں امن‘ تعلیم اور صحت کی ضرورت ہے۔ ریوڈی جنیرو میں اولمپکس گیمز کی افتتاحی تقریب سے قبل سیکڑوں افراد نے ماراکانا اسٹیڈیم کے باہر احتجاج کیا اور برازیلین پرچم نذر آتش کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ریو اولمپکس کا میلہ کیا سجا مظاہرے بھی شروع ہو گئے۔ برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں اولمپکس گیمز کی افتتاحی تقریب سے پہلے ماراکانا اسٹیڈیم کے باہرسیکڑوں افراد نے ملک میں کرپشن کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اولمپکس کے اخراجات کو زندگی کے دیگر شعبوں پر لگانا چاہیے۔ برازیل کو بہتر تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی ضرورت ہے۔ پولیس اور مظاہرین میں کئی بار ٹکراو¿ ہوا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔ مشتعل مظاہرین نے برازیلین پرچم اور ریو اولمپکس کی ٹی شرٹ نذر آتش کر دی۔ اسپائیڈر مین کے روپ میں احتجاج کرنے والے شخص کا کہنا تھا کہ برازیل میں لوگ مر رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ جنگ زدہ عراق میں رہ رہا ہو۔