Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ریو اولمپکس : یوسین بولٹ نے 200 میٹر دوڑ کا گولڈ میڈل بھی جیت لیا

ریو اولمپکس : یوسین بولٹ نے 200 میٹر دوڑ کا گولڈ میڈل بھی جیت لیا
August 19, 2016
ریو(ویب ڈیسک)یوسین بولٹ نے ریو اولمپکس میں دو سو میٹر دوڑ کا گولڈ میڈل بھی جیت لیا۔ امریکہ نے   پینتیس گولڈ، تینتیس سلور اور بتیس برونز میڈل جیت کر  تمغوں کی  سنچری مکمل کرلی۔ تفصیلات کےمطابق دنیا کا سب سے بڑا کھیلوں کا میلا ریو اولمپکس اپنے اختتام کی طرف گامزن ہے۔ تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے سو میٹر کے بعد دو سو میٹر کا گولڈ میڈل بھی اپنے نام کر لیا ہے  اور اب ان کی نظریں چار سو میٹر ریلے ریس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مرکوز ہیں۔ بولٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنا شمار باکسر محمد علی اور فٹبالر پیلے جیسے عظیم کھلاڑیوں کی صف میں چاہتے ہیں۔ میڈلز ٹیبل پر پینتیس گولڈ میڈلز کے ساتھ امریکہ کی برتری برقرار ہے جبکہ  برطانیہ بائیس سونے کے تمغوں کے ساتھ دوسری اور چین بیس طلائی تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔