Saturday, July 27, 2024

ریو اولمپکس : ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر روسی ویٹ لفٹنگ ٹیم پر پابندی عائد

ریو اولمپکس : ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر روسی ویٹ لفٹنگ ٹیم پر پابندی عائد
July 30, 2016
ماسکو (ویب ڈیسک) اولمپکس میں مکمل پابندی سے بچنے کے باوجود روس کے مختلف کھلاڑیوں پر پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے روس کی ویٹ لفٹنگ ٹیم پر اولمپکس میں شرکت پر پابندی لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق روسی ویٹ لفٹرز کو وزن اٹھانے سے پہلے ہی بڑا جھٹکا لگ گیا۔ انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے ڈوپنگ کے باعث روسی ٹیم پر پابندی لگا دی۔ روس کو دس رکنی ویٹ لفٹنگ سکواڈ سے کم ازکم تین گولڈ سمیت آٹھ میڈلز کی امید تھی لیکن پابندی کے بعد روس کی یہ امید محض امید ہی رہے گی۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے کچھ روز پہلے روس پر مکمل پابندی کے بجائے متعلقہ کھیل کی عالمی تنظیموں کو کھلاڑیوں پر پابندی لگانے کا اختیار دیاتھا۔ روسی اتھلیٹس کے بعد ویٹ لفٹرز پر پابندی کے باعث روس کو پوائنٹس ٹیبل پر نچلی پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑ سکتا ہے۔