Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ریو اولمپکس : پانچ میڈل جیت کر امریکی پیراک نے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دیدیا

ریو اولمپکس : پانچ میڈل جیت کر امریکی پیراک نے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دیدیا
August 13, 2016
ریو ڈی جنیرو (ویب ڈیسک) فلائنگ فش مائیکل فلپس ریو اولمپکس میں پیراکی کے آخری انفرادی مقابلے کو یادگار نہ بنا سکے اور سو میٹر بٹر فلائی مقابلے میں چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔ اس مقابلے میں فلپس کے مداح جوزف سکولنگ نے سنگا پور کیلئے پہلا طلائی تمغہ جیتا۔ تفصیلات کے مطابق گولڈ میڈلز جیتنے کے ماہر مائیکل فپلس اپنے آخری انفرادی مقابلے کو یادگار نہ بنا سکے۔ ریو اولمپکس میں چار گولڈ میڈلز جیتنے والے امریکی پیراک پانچویں طلائی تمغے کے حصول میں ناکام رہے۔ سو میٹر بٹر فلائی کے فائنل مقابلے میں سنگاپور کے جوزف سکولنگ نے مائیکل فلپس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ مائیکل فلپس ریو اولمپکس کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔ امریکی پیراک نے ریو اولمپکس کے دو سو میٹر میڈلے‘ چار سو فری سٹائل ریلے‘ دو سو میٹر بٹر فلائے اور آٹھ سو میٹر فری سٹائل ریلے میں گولڈ میڈل جیتے لیکن پانچواں گولڈ میڈل ان کے سینے کی زینت نہ بن سکا۔