Saturday, July 27, 2024

ریو اولمپکس میں پاکستان کا سفر تمام‘ آخری امید نجمہ پروین بھی ایونٹ سے باہر

ریو اولمپکس میں پاکستان کا سفر تمام‘ آخری امید نجمہ پروین بھی ایونٹ سے باہر
August 16, 2016
ریو ڈی جنیرو (92نیوز) دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے میلے میں پاکستانی دستے کا سفر ختم ہو گیا۔ پاکستان کی آخری امید نجمہ پروین خواتین کی 200 میٹر دوڑ کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی نہ کر سکیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ایتھلیٹ نجمہ پروین خواتین کی دوسو میٹر دوڑ کے کوالیفائنگ راونڈ سے ہی آوٹ ہو گئیں۔ اسی کے ساتھ ہی پاکستانی دستے کا ریو اولمپکس دو ہزار سولہ کا سفر بھی اختتام پذیر ہو گیا۔ نجمہ پروین نے 200 میٹر کا فاصلہ چھبیس اعشاریہ ایک ایک سیکنڈز میں مکمل کیا اور قومی سات رکنی دستے میں سب سے آخر میں ریو اولمپکس سے باہر ہو کر پاکستان کے تمغہ حاصل کرنے کی آخری امید بھی ختم ہو گئی۔ اس سے قبل جوڈو میں شاہ حسین‘ شوٹنگ میں منہل سہیل‘ پیراکی میں حارث بانڈے‘ اتیھلیٹکس میں غلام بشیر‘ لیانا سوان اور محبوب علی بھی اولمپکس سے باہر ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان گزشتہ چوبیس سال سے اولمپکس میں کوئی میڈل حاصل نہیں کر سکا۔