Saturday, July 27, 2024

ریو اولمپکس : طلائی تمغہ جیتنے والے امریکی تیراک سمیت 4کھلاڑی لٹ گئے

ریو اولمپکس : طلائی تمغہ جیتنے والے امریکی تیراک سمیت 4کھلاڑی لٹ گئے
August 15, 2016
ریوڈی جنیرو (ویب ڈیسک) ریو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے امریکی تیراک سمیت چار کھلاڑیوں کو پولیس کی وردیوں میں ملبوس مسلح افراد نے لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے امریکی تیراک سمیت چار کھلاڑیوں کو ڈاکووں نے لوٹ لیا ہے۔ امریکی تیراک رائن لوکٹی، جیمی فیجن، جیک کونگر، گونر بنٹز کو مسلح افراد نے ریو میں اس وقت لوٹ لیا جب وہ فرانسیسی ٹیم کے ایک پروگرام میں شرکت کے بعد ٹیکسی میں واپس ایتھلیٹکس ویلج جا رہے تھے۔ ڈاکوو¿ں نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی۔ ابتدا میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ان اطلاعات کی تردید کی تھی تاہم بعد میں امریکی اولمپک کمیٹی نے اس واقعے کی تصدیق کر دی۔ ریو میں اس سے قبل سپین کی کشتی رانی کی ٹیم کے تین ارکان‘ آسٹریلیا کے معذور کھلاڑی اور پرتگال کے وزیر تعلیم کو گن پوائنٹ پر لوٹا جا چکا ہے۔ حتیٰ کہ ڈاکوﺅں نے ریو کے سکیورٹی چیف پر بھی ہاتھ صاف کیے ہیں۔ خیال رہے کہ ریو میں اولمپکس کے دوران فوج اور پولیس کے 80 ہزار اہلکار سکیورٹی پر تعینات ہیں۔