Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ریو اولمپکس : شوٹر غلام مصطفی کی زیرقیادت پاکستانی دستے کا مارچ پاسٹ

ریو اولمپکس : شوٹر غلام مصطفی کی زیرقیادت پاکستانی دستے کا مارچ پاسٹ
August 6, 2016
ریو ڈی جنیرو (ویب ڈیسک) برازیلی شہر ریو ڈی جنیرو میں اولمپک کھیلوں کی شاندار افتتاحی تقریب میں پاکستانی دستے نے مارچ پاسٹ کیا۔ دستے کی قیادت شوٹر غلام مصطفی بشیر نے کی۔ تفصیلات کے مطابق ریو اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں دنیا بھر سے آئے کھلاڑیوں نے مارچ کیا۔ سب سے پہلے اولمپک کھیلوں کے بانی ملک یونان کے دستے نے روایتی طور پر مارچ کیا۔ حروف تہجی کے اعتبار سے پاکستان کی ٹیم اپنے نمبر پر سٹیڈیم میں داخل ہوئی تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ پاکستان کی جانب سے محبوب علی اور نجمہ پروین ایتھلیٹکس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچے ہیں۔ جوڈو کے کھیل میں شاہ حسین شاہ پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ نشانہ بازی میں غلام مصطفی بشیر اور منہال سہیل شریک ہیں جبکہ پیراکی میں حارث بندے پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔