Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ریو اولمپکس : امریکا 28 گولڈ اور 81مجموعی تمغوں کےساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان

ریو اولمپکس : امریکا 28 گولڈ اور 81مجموعی تمغوں کےساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان
August 17, 2016
ریوڈی جنیرو (ویب ڈیسک) اولمپکس میں تمغوں کی دوڑ میں امریکا سب سے آگے ہے۔ اٹھائیس گولڈ اور اکیاسی مجموعی تمغوں کےساتھ امریکا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ برطانیہ سترہ طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے جبکہ چین پندرہ گولڈ میڈلز کےساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ اولمپکس برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ جاری ہے۔ ایونٹ کے گیارہویں روز بھی امریکی کھلاڑیوں کی کامیابیوں کاسلسلہ جاری ہے۔ امریکا اٹھائیس گولڈ میڈلز اور اکیاسی مجموعی تمغوں کے ساتھ میڈلز ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ برطانیہ سترہ گولڈ میڈلز جیت کر دوسری پوزیشن پر آ گیا ہے۔ چین پندرہ گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسری جبکہ روس بارہ گولڈ میڈلز کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔ جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، فرانس‘ آسٹریلیا اور جاپان بھی میڈلز کی دوڑ میں ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔ پاکستان ریواولمپکس میں کوئی بھی میڈل جیت نہیں سکا۔