Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ریواولمپکس : گولڈ میڈلز کی دوڑ میں امریکہ پہلے‘ برطانیہ دوسرے‘ چین تیسرے نمبر پر رہا

ریواولمپکس : گولڈ میڈلز کی دوڑ میں امریکہ پہلے‘ برطانیہ دوسرے‘ چین تیسرے نمبر پر رہا
August 22, 2016
ریو ڈی جنیرو (ویب ڈیسک) ریو ڈی جنیرو اولمپکس میلہ اختتام کو پہنچ گیا۔ امریکہ ایک سو اکیس مجموعی تمغوں کے ساتھ پہلے‘ برطانیہ دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر رہا۔ پیلے کا برازیل جرمنی کو ہرا کر فٹ بال کا اولمپک چیمپئن بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق پانچ اگست کو شروع ہونے والے ایونٹ میں امریکہ نے سب سے زیادہ تمغے جیت کر کھیلوں کی سپر پاور کے طور پر بھی اپنی برتری برقرار رکھی۔ امریکا نے سونے کے چھیالیس‘ چاندی کے سینتالیس اور کانسی کے اڑتیس تمغے جیت کر میڈلز ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ برطانیہ ستائیس گولڈ‘ تئیس سلور اور سترہ برانز میڈل کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ چین چھبیس سونے‘ اٹھارہ چاندی اور چھبیس کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔ اس بار برازیل فٹ بال ایونٹ میں جرمنی کو ہرا کر پہلی بار فٹ بال کا اولمپک چیمپئن بنا۔ انفرادی کارکردگی میں تیراک مائیکل فیلپس اور ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے کامیابیوں کی داستانیں رقم کیں۔ روس اور جرمنی بھی کھیلوں کے میدان میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہے تاہم برازیل میزبان ہونے کا خاطرخواہ فائدہ نہیں اٹھا سکا اور میڈلز ٹیبل میں تیرھویں پوزیشن حاصل کر سکا۔ دیگر کھلاڑیوں میں برازیل کے فٹ بالر نیمار، ہنگری کی خاتون تیراک کاٹنکا ہوزو، سعودی عرب کی کریمان ابو الجدیل، ایران کی کامیا یوسفی اور برطانوی ایتھلیٹ محمد فرح شائقین کی نگاہوں کا مرکز رہے۔ پاکستان کا سات رکنی دستہ بغیر کسی کامیابی کے واپس لوٹے گا۔