Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ریواولمپکس : پہلا گولڈ میڈل امریکی شوٹر کے نام‘ آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

ریواولمپکس : پہلا گولڈ میڈل امریکی شوٹر کے نام‘ آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست
August 7, 2016
ریو ڈی جنیرو (ویب ڈیسک) ریو اولمپکس میں میڈلز جیتنے اور ریکارڈ بنانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ پہلا گولڈ میڈل امریکا کی خاتون شوٹر کے نام رہا۔ برطانوی سوئمر ایڈم پی ٹے نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈم پی ٹے نے سو میٹر بریسٹ اسٹروک میں ستاون اعشاریہ پانچ پانچ سیکنڈز میں مقررہ فاصلہ عبور کیا۔ امریکی شوٹر ورجینیا تھریشر نے ریو اولمپکس کا پہلا گولڈ میڈل جیتا۔ انیس سالہ شوٹر نے ایتھنز اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والی چین کی ڈولی کو شکست دی۔ میزبان برازیل نے بھی کھیلوں کے پہلے دن میڈل جیت لیا۔ برازیل کے فلیپی وو نے برازیل کے لیے چھیانوے سال بعد شوٹنگ میں کوئی میڈل جیتا۔ آخری لمحات میں ریو اولمپکس کا حصہ بننے والے روس نے بھی پہلے دن سونے کا تمغہ جیت لیا۔ جوڈو پلیئر بیزلان موڈرنوف نے ملک کو پہلا گولڈ میڈل جتوایا۔ ریو اولمپکس کے پہلے دن آسٹریلیا اور ہنگری نے دو‘ دو گولڈ میڈلز جیتے۔ امریکا اور روس ایک‘ ایک طلائی تمغہ حاصل کر سکے جبکہ چین گیمز کے پہلے دن کوئی بھی گولڈ میڈل اپنے نام کر نے میں ناکام رہا۔