Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ریواولمپکس میں نئے ریکارڈ ز بننے کے ساتھ ساتھ اپ سیٹس کا سلسلہ بھی جاری

ریواولمپکس میں نئے ریکارڈ ز بننے کے ساتھ ساتھ اپ سیٹس کا سلسلہ بھی جاری
August 8, 2016
ریوڈی جنیرو(سپورٹس ڈٰیسک)ریو اولمپکس میں نئے ریکارڈز بننے کے ساتھ ساتھ اپ سیٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نواک جکووچ  بھی دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے میلے میں اپنی برتری قائم رکھنے میں ناکام رہے۔ تفصیلات کےمطابق سربیا کے نواک جکووچ کو ریو اولمپکس میں پہلے ہی راؤنڈ کے میچ میں ارجنٹائنی حریف یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہو گئی۔ سرینا اور وینس ولیمز ویمنز ڈبلز میں پہلے ہی راؤنڈ کا مقابلہ ہار گئیں۔ انہیں  جمہوریہ چیک کی لوشیا سیفارووا اور بابرا سٹریکوا کی جوڑی نے شکست دی جبکہ اینڈی مرے اور ان کے بھائی جیمی مرے کی جوڑی کو بھی برازیل کے ٹوماز بیلوچی اور اینڈرے سا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکی خاتون تیراک کیٹی لیڈیکی نے چار سو میٹر فری سٹائل میں ایک اعشاریہ نو ایک سیکنڈز کے فرق سے اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ نیدرلینڈز کی اینا ون ڈر بریجن نے  خواتین کا سائیکلنگ ایونٹ جیت لیا جبکہ ان کی ساتھی وان ولیوٹن سڑک پر گر کر زخمی ہو گئیں۔  چین کی شی تنگ ماؤ اور وو مِن ژیا نے سپرنگ بورڈ سنکرونائزڈ سوئمنگ کا گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ ہاکی کے مقابلوں میں آسٹریلیا کی نمبر ون ٹیم کو سپین کی کمزور ٹیم کے ہاتھوں ایک صفر سے اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ فٹ بال میں میزبان برازیل ایک بار پھر عراق جیسی کمزور ٹیم کو شکست دینے میں ناکام رہا۔ دوسری طرف انڈیا کی ہاکی ٹٰیم بھی جرمنی سے 1-2 سے ہار گئی ۔