Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رینجرز کے خصوصی اختیارات میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی!!! ”اگرمگر“ کرتے سندھ حکومت کو بالآخر ہتھیار ڈالنے ہی پڑے

رینجرز کے خصوصی اختیارات میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی!!! ”اگرمگر“ کرتے سندھ حکومت کو بالآخر ہتھیار ڈالنے ہی پڑے
July 9, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ حکومت نے رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاوس نے کہا ہے کہ توثیق کےلئے سندھ اسمبلی سے منظوری لی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے فیصلے سے قبل بلاول بھٹو، وزیراعلیٰ سندھ اور رحمان ملک نے مشاورت کی جبکہ آصف زرداری سے فون پر مشورہ لیا گیا۔ بالآخر سندھ حکومت نے پورے دن کی مشاورت اور پس و پیش کے بعد رینجرز کو حاصل پولیس کے اختیارات کی ڈیڈلائن ختم ہونے سے ایک گھنٹہ قبل اختیارات میں ایک ماہ کی توسیع کر دی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے بلاول ہاو¿س میں بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات کی مگروزیراعلیٰ سندھ کو آصف علی زرداری کا فون آخری چوٹ ثابت ہوئی۔ شریک چیئر مین نے سید قائم علی شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن فوری جاری کیا جائے۔ رینجرز نے قیام امن کےلئے بڑی قربانیاں دی ہیں، موجودہ صورتحال میں فوج کا کردارقابل تحسین ہے، سول اور ملٹری بہتر تعلقات ملک کے وسیع تر مفاد میں ہیں۔ آئندہ توسیع کےلئے آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت سندھ اسمبلی سے رینجرز کے اختیارات کی توثیق کرائی جائے گی۔