رینجرز کے جوانوں نے کراچی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی
کراچی (92 نیوز) رینجرز کے جوانوں نے کراچی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی۔ بلوچستان سے سندھ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا خود کش بمباررینجرز کی فائرنگ سے مارا گیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں رینجرزکے 2 جوان بھی زخمی ہو گئے۔
رینجرز حکام کے مطابق ماہی گڑھی کے قریب اسنیپ چیکنگ پر مامور اہلکاروں نے ایک مشکوک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا۔
مشکوک شخص نے اسنیپ چیکنگ ٹیم کی جانب دوڑتے ہوئے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش۔
رینجرز اہلکاروں کی بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں خود کش جیکٹ مکمل طور پر نہ پھٹ سکی۔
رینجر اہلکاروں کی فائرنگ سے خود کش بمبار موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
ڈی جی رینجرز سندھ نے اسنیپ چیکنگ ٹیم کی مستعدی ، بروقت جوابی کارروائی اور بہادری کو سراہا۔