Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

رینجرز کے اختیارات بحال نہ کئے تو پورے ملک میں  کنٹینرز کو کھڑا کردینگے: آئل ٹینکر ایسوسی ایشن

رینجرز کے اختیارات بحال نہ کئے تو پورے ملک میں  کنٹینرز کو کھڑا کردینگے: آئل ٹینکر ایسوسی ایشن
December 19, 2015
کراچی(92نیوز)آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے بھی سندھ حکومت کو دھمکی دے ڈالی کہا اگر رینجرز کے اختیارات بحال نہ ہوئے تو پورے ملک میں کنٹینرز کو کھڑا کرکے سپلائی بند کردیں گے ۔ تفصیلات کےمطابق تاجر برادری کے بعد آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن بھی رینجرز کے اختیارات کی غیر مشروط بحالی کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ۔ شرکانے جناح کالونی سے پریس کلب تک ریلی نکالی اور صوبائی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ریلی کے شرکا نے نیٹی جیٹی کے پل پر علامتی دھرنا بھی دیا ۔آئل ٹینکرز کے ایسوسی ایشن کے صدر یوسف شہوانی اور دیگر رہنماوں کا کہنا تھا کہ امن و امان کے لیے رینجرز کو اختیارات نہ دیئے گئے تو پورے ملک کی سپلائی بند کردیں گے ۔