Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رینجرز کی کارروائی میں ٹارگٹ کلر عدنان عرف اے ڈی گرفتار

رینجرز کی کارروائی میں ٹارگٹ کلر عدنان عرف اے ڈی گرفتار
January 29, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے کھارادر میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر عدنان عرف اے ڈی عرف دانش کو گرفتار کرلیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ترجمان سندھ رینجرز نے کہا ہےکہ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر عدنان عرف اے ڈی عرف دانش کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلر کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے ۔ ترجمان رینجرز کا کہا تھا کہ ملزم کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے نوے روزہ حفاظتی تحویل میں لے لیا گیاجبکہ ملزم نے دوران تفتیش سترا افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم نے گینگ وار کے دو کارندے اور فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف بھی کیا ہے ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ ملزم نے عسکری ونگ کے عابد عرف چیئر مین کی ہدایت پر رشید احمد عرف ڈاکٹر عرف خالو کو حیدر آباد میں واقع اپنے گھر میں پناہ دی جبکہ رشیدعرف ڈاکٹر عرف خالو را کا تربیت یافتہ دہشت گرد ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔