Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رینجرز کی چوکیوں پر حملہ میں ملوث ملزمان گرفتار

رینجرز کی چوکیوں پر حملہ میں ملوث ملزمان گرفتار
April 3, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں چوکیوں پر حملوں میں کون  ملوث ہے؟  رینجرز حکام نے گتھی سلجھا لی پاکستان رینجرز سندھ کے اعلیٰ ترین ذرائع کے مطابق کریکر حملوں میں ایک سیاسی جماعت کا یونٹ ملوث ہے  اہم ملزموں کو گرفتار کرلیا  جلد پردہ نشیں بھی گرفتار کرلیے جائیں گے ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں چوکیوں پر کریکر حملے  ملوث کون  ہے  رینجرز نے پتہ چلالیا ۔ رینجرز کے اعلیٰ ترین ذرائع کے مطابق چوکیوں پر کریکرحملوں میں ایک سیاسی جماعت کا یونٹ نمبر 108ملوث ہے حملوں میں ملوث اہم ملزموں کو گرفتار کرلیا ،  جنہوں نے اپنی سیاسی جماعت کے اہم رہنماؤں کے سنگین جرائم میں ملوث ہونے سے متعلق انکشافات کیے ہیں ۔ رینجرز کے اعلیٰ ترین ذرائع کے مطابق رینجرز چوکیوں پر حملے کرانے والے سیاسی جماعت کے پردہ نشیں رہنماؤں کے خلاف سخت کارروائی چند روز میں متوقع ہے  قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کرنے والوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا ۔ پچھلے ماہ گلشن چورنگی ، عیسیٰ نگری اور کورنگی کراسنگ میں رینجرز کی تین چوکیوں پر کریکر حملے کیے گئے تھے ۔