Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رینجرز کیخلاف اشتہارات : سندھ حکومت نے ایس پی انویسٹی گیشن لطیف صدیقی کو بھی معطل کر دیا

رینجرز کیخلاف اشتہارات : سندھ حکومت نے ایس پی انویسٹی گیشن لطیف صدیقی کو بھی معطل کر دیا
October 8, 2015
کراچی (92نیوز) وزیر داخلہ سندھ نے ڈی ایس پی فخر الاسلام کے بعد رینجرز کے شدید ردعمل پرایس پی انویسٹی گیشن لطیف صدیقی کو بھی معطل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے منگل کو اورنگی ٹاو¿ن کے مختلف علاقوں سے پانچ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے چھپوائے گئے اشتہارات میں ان افراد کی تحویل رینجرز کے پاس بتائی گئی تھی۔ رینجرز نے اس اشتہار پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشتہارات کے مندرجات قطعی طور پر جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک پولیس افسر کی جانب سے چھپوائے گئے یہ اشتہارات رینجرز کی اعلیٰ کارکردگی کو عوام کی نظرو ں میں گرانے کی کوشش ہے۔ اشتہارات کا مقصد کراچی آپریشن کو نقصان پہنچانا ہے۔ رینجرز حکام نے جھوٹے پراپیگنڈے کے خلاف قانونی چارہ جوئی اختیار کرنے کا بھی عندیہ بھی دے دیا جس کے بعد وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ لطیف صدیقی کومعطل کردیا ہے۔ لطیف صدیقی ان دنوں سانحہ بلدیہ کی تفتیش کے لیے جے آئی ٹی کے ہمراہ دبئی میں موجود ہیں۔ منگل کے روز اشتہار چھپوانے والے ڈی ایس پی فخرالاسلام کو بھی معطل کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔