Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رینجرز کو بدنام کرنے کے لیے سندھ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اشتہارات، ڈی ایس پی اورنگی ٹاؤن معطل

رینجرز کو بدنام کرنے کے لیے سندھ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اشتہارات، ڈی ایس پی اورنگی ٹاؤن معطل
October 7, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) سندھ حکومت کا دوغلا پن، پہلے رینجرز کو بدنام کرنے کے لیے سندھ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اشتہارات شائع کرائے اور پھر خود ہی نوٹس بھی لے لیا۔ گزشتہ روز کراچی پولیس نے شہر کے مختلف مقامی اخبارات میں اورنگی ٹاون کے پانچ افراد کی گمشدگی کے اشتہارات دیئے  جن میں ان افراد کی گمشدگی کے مقدمات میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہیں رینجرز نے اٹھایا ہے۔ وزیر داخلہ سندھ نے اشتہارات میں رینجرز کیخلاف الزامات کا نوٹس لے کر آئی جی سندھ کو تحقیقات کی ہدایت کی ہے حالانکہ اشتہارات سندھ کے محکمہ اطلاعات نے مقامی اخبارات کو بھجوائے تھے۔ اشتہارات کے اجرا اور وزیر داخلہ کی طرف سے اشتہارات کا نوٹس لینے سے سندھ حکومت کا دوغلاپن سامنے آگیا ہے۔ آئی جی سندھ نے اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہارات پر ڈی ایس پی اورنگی ٹاؤن کو معطل کر دیا جیکہ وزیر داخلہ نے تحقیقات کے لیے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔ ٹیم  کے سربراہ ثناء اللہ عباسی تین روز میں رپورٹ مکمل کریں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔