Wednesday, September 28, 2022

رینجرز کا ڈاکٹرعاصم کیس کے تفتیشی کی تبدیلی کیلئے آئی جی سندھ کو خط

رینجرز کا ڈاکٹرعاصم کیس کے تفتیشی کی تبدیلی کیلئے آئی جی سندھ کو خط
کراچی(92نیوز)رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کیس کےتفتیشی افسر ڈی ایس پی الطاف حسین کی تبدیلی کیلئےآئی جی سندھ کو خط لکھ ڈالا، جس میں تفتیشی افسرپر جانبداری کا الزام لگایا ہے۔ تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر عاصم کےخلاف دہشت گردوں کےعلاج کا معاملہ ،رینجرز نےکیس کےتفتیشی افسر پرجانبداری کا الزام لگادیا۔ رینجرز نےتفتیشی افسر کی تبدیلی کیلئےآئی جی سندھ کو خط لکھ ڈالا خط کےمطابق سابق  تفتیشی افسر نےڈی ایس پی الطاف حسین کو جےآئی ٹی ستائیس بلز اور تین سو ساٹھ مقدمات کی نقول دی تھیں،ڈی ایس پی الطاف نےاہم ملزموں کےعلاج کے بلز غائب کردیے۔ خط کےمطابق ڈی ایس پی نےملزموں کو فائدہ پہنچانےکی کوشش کی، ڈی ایس پی پہلےدن سے ڈاکٹر عاصم کو رہا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،اس تفتیشی افسر کی موجودگی میں شفاف ٹرائل ممکن نہیں لہذا انہیں ہٹایا جائے۔