Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رینجرز کا نائن زیروپرچھاپہ ،بھاری اسلحہ برآمد

رینجرز کا نائن زیروپرچھاپہ ،بھاری اسلحہ برآمد
March 11, 2015
کراچی(ویب ڈیسک) سندھ رینجرز نےایم کیوایم کےمرکز نائن زیرو پر چھاپہ مارکرکئی اہم رہنماؤں سمیت درجنوں مشتبہ افرادکوحراست میں لےلیا۔ کارروائی کےدوران بھاری تعدادمیں اسلحہ بھی ملا تمام بیرئیرز ہٹاکر خورشید بیگم میموریل ہال کو سیل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سندھ رینجرز نےجرائم پیشہ افرادکی موجودگی کی اطلاع پرعلی الصبح ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروکا محاصرہ کرکےسرچ آپریشن شروع کیا۔ کارروائی کےدوران تمام شعبہ جات کی تلاشی لینے کےساتھ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کےرکن عامر خان سمیت درجنوں مشتبہ افراد کوحراست میں لیا گیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کےمطابق زیرحراست افراد میں ٹارگٹ کلرز اورسزائے موت کےملزم بھی شامل ہیں۔ کارروائی کےدوران نائن زیرو سے بھاری تعدادمیں اسلحہ اورسینکڑوں گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ برآمد ہونےوالے اسلحے میں غیرملکی ہتھیار بھی شامل ہیں، رینجرز کی جانب سے خورشید بیگم میموریل ہال سیل کرکےتمام شعبہ جات سےدفتری ریکارڈبھی قبضےمیں لیا گیا۔ کارروائی کےدوران نائن زیرو اورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں رابطے بھی منقطع کر دیئے گئے تھے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔