Saturday, July 27, 2024

رینجرز کا عزیربلوچ کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش کرنے کے لئے محکمہ داخلہ سندھ کو خط

رینجرز کا عزیربلوچ کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش کرنے کے لئے محکمہ داخلہ سندھ کو خط
February 1, 2016
کراچی(92نیوز)رینجرز نے لیاری گینگ وار کے اہم ملزم عزیربلوچ کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش کرنے کے لئے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا ہے ، سندھ حکومت کی منظوری کے بعد عزیر بلوچ سے سات رکنی کمیٹی تحقیقات کرے گی۔ تفصیلات کےمطابق رینجرز کی جانب سے ملزم عزیر بلوچ کو جے آئی ٹی کے  سامنے پیش کرنے کے لئے  محکمہ داخلہ کو خط موصول ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کی منظوری کے بعد عزیر بلوچ سے سات رکنی تحقیقاتی کمیٹی بیان لے گی ۔ جے آئی ٹی میں سندھ پولیس کےاہلکار ، رینجرز ، ایف  آئی اے اور حساس اداروں کے ارکان شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی  کے جج نے  پندرہ روز میں عزیر بلوچ کے حوالےسے رپورٹ مرتب کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا ۔