Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رینجرز کا شہرقائد میں سرجیکل آپریشن !!! سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 2ٹارگٹ کلر گرفتار

رینجرز کا شہرقائد میں سرجیکل آپریشن !!! سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 2ٹارگٹ کلر گرفتار
October 3, 2015
کراچی (92نیوز) رینجرز نے گلشن معمارمیں کارروائی کر کے 2ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی رضا حیدر اور ساجد قریشی کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوثہیں۔ ملزموں کو 90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیدیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں آگ اور خون کا کھیل کھیلنے والے قانون کے شکنجے میں آگئے۔ خفیہ اطلاع ملنے پر رینجرز کے جوان گلشن معمار پہنچے اور ٹارگٹ کلرز کیخلاف کارروائی شروع کر دی۔ آپریشن کے دوران جوانوں کو اہم کامیابی ملی اور 2 اہم ٹارگٹ کلر پکڑے گئے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کے گرفتار ٹارگٹ کلر اکبر حسین عرف کالا نے متحدہ قومی موومنٹ کے ایم پی اے رضا حیدر اور ساجد قریشی سمیت 12افراد کو موت کی نیند سلایا۔ گرفتار دہشت گرد نے ایم کیوایم کے الیکشن کیمپس پر بھی دستی بم حملے کئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ انتخابی کیمپس پر حملے متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت کے حکم پر عوامی ہمدردی حاصل کرنے کےلئے کئے گئے جبکہ کارروائی کے دوران گرفتار دوسرا ٹارگٹ کلر کونین حیدر رضوی 7 افرادکی ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور ہڑتالوں کے دوران جلاوگھیراومیں ملوث ہے۔ رینجرز نے دونوں ٹارگٹ کلرز کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے 90 روز کی تحویل حاصل کر لی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔