Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رینجرز کا جامعہ کراچی پر چھاپہ، 4افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا

رینجرز کا جامعہ کراچی پر چھاپہ، 4افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا
May 20, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ رینجرز نے جامعہ کراچی میں چھاپے کے دوران چار افراد کو حراست میں لےکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا۔ سندھ رینجرز کے آپریشن ونگ نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر جامعہ کراچی کی اسٹاف کالونی میں رات گئے چھاپہ مارا اور سکیورٹی افسر سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا۔ زیرحراست افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے سندھ رینجرز کے آپریشن ونگ کی جانب سے گزشتہ روز بھی جامعہ کراچی کے سکیورٹی افسر کے کمرے کا تالہ توڑ کر تلاشی لی گئی تھی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔