Saturday, July 27, 2024

رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں علاج کرانیوالے گینگسٹر کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی

رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں علاج کرانیوالے گینگسٹر کی رپورٹ عدالت  میں پیش کر دی
January 30, 2016
کراچی(92نیوز)رینجرزنے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کے اسپتال میں علاج کرانے والے لیاری گینگ وار کےکارندوں سمیت تین سو دہشت گردوں کی رپورٹ  پیش کردی  ان ملزموں کا پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور عزیر بلوچ کے کہنے پر علاج کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق رینجرز نے انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کے اسپتال میں علاج کرانے والے دہشت گردوں کے ناموں پر مشتمل رپورٹ پیش کردی گئی ۔۔ رپورٹ کے مطابق 2012 سے 2014 کے دوران ضیاء الدین اسپتال میں  330 دہشت گردوں کا علاج کیا گیا ان میں سے 13 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کا علاج  پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی سفارش پر  کیا گیا  جن میں عمران نیازی ، شیراز کامریڈ ، آصف نیازی اور اختر بلوچ کے لیے قادرپٹیل نے علاج کی سفارش کی ظفر بلوچ اور یونس کے علاج کے لیے فریال تالپور نے کہا تھا  جبکہ خطرناک گینگسٹر حنیف عرف ڈی جے اور علی نور کا علاج لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے کہنے پر کیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق ان دہشت گردوں کے علاج کے اخراجات کی مد میں ضیاء الدین اسپتال کو 10 لاکھ ستاون ہزار سے زائد کے واجبات  ادا نہیں کیے گئے ۔