Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رینجرز نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ممبر کمال ملک کو گرفتار کر لیا : واسع جلیل کا دعویٰ

رینجرز نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ممبر کمال ملک کو گرفتار کر لیا : واسع جلیل کا دعویٰ
October 8, 2015
کراچی (92نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل نے ٹویٹر پر دعوی کیا ہے کہ رینجرز نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ممبر کمال ملک کو ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رہنما واسع جلیل نے آج صبح ٹویٹ کیا کہ رینجرز نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ممبر اور سابق ٹاون ناظم گلبرگ کمال ملک کو نارتھ ناظم آباد میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا ہے۔ حراست میں لینے کے بعد کمال ملک کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ واسع جلیل نے ٹویٹر پر دعوی کیا ہے کہ کمال ملک کا گزشتہ سال لیور ٹرانسپلانٹ ہوا ہے اور ان کی صحت بہتر نہیں جبکہ دوسری جانب رینجرز کی جانب سے تاحال اس حوالہ سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔