Sunday, December 10, 2023

رینجرز سندھ حکومت کے اندرونی معاملات میں نہ پڑے : خورشید شاہ

رینجرز سندھ حکومت کے اندرونی معاملات میں نہ پڑے : خورشید شاہ
August 7, 2015
سکھر(92نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ رینجرز سندھ حکومت کے اندرونی معاملات میں نہ پڑے ایسی مداخلت سے نفرتیں  بڑھتی ہیں ،انہوں نے الطاف حسین کے بیانات کو بھی ناقابلِ قبول قرار دے دیا۔ سکھر میں میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ کرپشن کی بنیاد آمروں نے رکھی، سندھ حکومت ایف آئی اے کی حکومتی امورمیں مداخلت کا جائزہ لے رہی ہے، رینجرزنےبھی رویہ نہ بدلا تونفرتیں بڑھیں گے۔ اپوزیشن لیڈرنے واضح کیا کہ ایم کیوایم کی جانب سے بھارت کوخط لکھنا ناقابل قبول ہے  الطاف حسین کی تقاریرسے ہرپاکستانی کو دکھ ہوا۔ سید خورشید شاہ نے تحریکِ انصاف پربھی کڑی تنقید کی اورکہا کہ پی ٹی آئی کوذاتی انا پرسیاست نہیں کرنا چاہیے بلکہ معیشت جیسے اہم پہلوکو بھی مدِنظررکھے اورسمجھداری کا ثبوت دے۔