Saturday, July 27, 2024

رینجرز حکام کو بیان ریکارڈ کرانے کے بعد واسع جلیل لندن روانہ

رینجرز حکام کو بیان ریکارڈ کرانے کے بعد واسع جلیل لندن روانہ
January 30, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیوایم رہنما واسع جلیل رینجرز حکام کے سامنے آٹھ گھنٹے کا بیان ریکارڈ کراکر ایک بار پھر لندن روانہ ہوگئے ہیں واسع جلیل  ضلع شرقی سے ایم کیوایم کے چیئرمین کے امیدوار بھی ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیوایم رہنما واسع جلیل  جونائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے بعد  لندن چلے گئے تھے، دس ماہ بعد انکی پاکستان واپسی ہوئی وہ بھی  اس وقت جب ایم کیوایم نے بلدیاتی الیکشن میں حاصل کی کامیابی حاصل کر لی تھی ۔ وطن واپسی کے بعد واسع جلیل نے ضلع شرقی سے مخصوص نشست پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائےاور ساتھ ہی  ڈسٹرکٹ چیئرمین کے امیدواربھی  قرارد یئے گئے تھے۔ دو روز قبل رینجرز حکام نے انکو طلب کرکے آٹھ گھنٹے طویل پوچھ گچھ کی جس کے بعد انہوں نے ایک بار پھر لندن واپسی کا ٹکٹ کرایا اور سیدھے وہاں پہنچ گئے ۔